عالمی حدت ‘ تبدیلی ماحولیات اور پاکستانی شل باری سے برف کے تودے گرنے کے واقعات

نئی دہلی ۔ 29جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) عالمی حدت ‘ تبدیلی ماحولیات اور پاکستانی فوج کی زبردست شل باری کی وجہ سے جموں و کشمیر جیسے علاقوں میں برف کے تودے کھسک رہے ہیں ‘ ایسے واقعات کی قبل ازیں کبھی کوئی اطلاع نہیں ملی تھی ۔ فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے آج کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں اور پاکستانی فوجیوں کا بھاری اسلحہ کا استعمال زمین کے کھوکھلے ہوجانے کی وجہ ہے جس کی وجہ سے زمین کھسکنے کا خطرہ پیدا ہورہا ہے ۔ عالمی حدت سے برفباری دریاؤں میں دراڑیں پیدا ہورہی ہیں ‘ وہ میجر امیت ساگر کو جو سون مرگ میں برف کا تودا گرپڑنے سے ہلاک ہوگئے تھے خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتہ 21 افراد بشمول 15فوجی برفباری اور برف کے تودے کھسکنے کے متعلق واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں ۔