جنیوا ، 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) تجارت کے عالمی ادارے ڈبلیو ٹی او نے عالمی تجارت کی ترقی میں نمایاں کمی کی پیش قیاسی کی ہے۔ اس ادارے کے بیان میں بتایا گیا کہ رواں سال عالمی تجارت میں صرف3.1 فیصد اضافہ ہو گا۔ مزید یہ کہ اگلے برس یہ شرح چار فیصد تک ہو سکتی ہے۔ اس ادارے کی جانب سے اپریل میں لگائے جانے والے اندازوں میں کہا گیا تھا کہ تجارت 4.7 فیصد سے بڑھ کر5.3 فیصد ہو سکتی ہے۔ ڈبلیو ٹی او نے بتایا ہے کہ 2014ء کی پہلی ششماہی کے دوران عالمی سطح پر اقتصادی نمو میں کمی اور برآمدات کو پہنچنے والے نقصان کے بعد پہلے سے لگائے جانے والے اندازوں پر نظر ثانی کی گئی۔