حیدرآباد ۔ 19 ستمبر (سیاست نیوز) محرم اور گنیش مرکزی جلوس کے موقع پر حیدرآباد پولیس نے ساوتھ زون علاقہ میں آج ریاپڈ ایکشن فورس کا فلیگ مارچ کیا۔ عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے پولیس گشت کی گئی۔ ریاپڈ ایکشن فورس، تلنگانہ اسپیشل پولیس فورس کے پلاٹونس نے پرانے شہر کے حساس علاقوں کا فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ کے اختتام کے بعد ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون بی ستیہ نارائنا نے کہا کہ مرکزی محرم جلوس کا انعقاد 21 ستمبر کو عمل میں لایا جائے گا اور مرکزی گنیش جلوس کا انعقاد 23 ستمبر کو مقرر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں تہوار پرانے شہر کیلئے اہمیت کا حامل ہے اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے پولیس فلیگ مارچ کیا گیا۔