عازمین حج کے فلائٹ بکنگ میں غیر معمولی اضافہ

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : سعودی عرب میں حج سیزن کے موقع پر عازمین حج کی غیر معمولی بکنگ رہتی ہے ۔ جاریہ سال ملک گیر سطح سے مختلف ٹراویلس کے ذریعہ بکنگ میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے ۔ بالخصوص ممبئی سے گذشتہ سال کے بہ نسبت 23 فیصد کی بکنگ میں اضافہ ہوا ہے جب کہ دہلی سے 21 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ اسی طرح حیدرآباد اور چینائی سے بھی فلائٹ بکنگ میں بالترتیب 12 اور 9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ یہ بکنگ سعودی عرب کی جانب سے ہندوستان کے کوٹہ میں 5 ہزار کا اضافہ ہوا ہے ۔ یہ بات مسٹر الوک باچپائی ایکزگو سی ای او و معاون بانی نے بتائی ۔۔