حکومت کی منظوری سے وزارت خارجہ کو بھی واقف کروادیا گیا ، جی او کی اجرائی
حیدرآباد۔/26مارچ، ( سیاست نیوز) حج 2015 کیلئے مکہ مکرمہ میں ہندوستانی عازمین حج کی رہائشی عمارتوں کے انتخاب کے سلسلہ میں بلڈنگ سلیکشن ٹیم میں شمولیت کیلئے تلنگانہ حکومت نے پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر حج کمیٹی کو اجازت دے دی ہے۔ اس سلسلہ میں اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے جی او آر ٹی 50 جاری کیا۔ اس جی او کے تحت پروفیسر ایس اے شکور کو بلڈنگ سلیکشن ٹیم میں شمولیت کی اجازت دی گئی۔ حکومت کی اس منظوری سے وزارت خارجہ کو واقف کیا گیا ہے جو بلڈنگ سلیکشن ٹیم کے ارکان کا انتخاب کرتی ہے۔ ملک کی تمام 29ریاستوں سے سلیکشن ٹیم میں 4 عہدیداروں کا تقرر کیا جاتا ہے اس کے لئے ریاستی حکومت کی اجازت لازمی ہے۔ تلنگانہ حکومت نے پروفیسر ایس اے شکور کو بلڈنگ سلیکشن ٹیم میں شمولیت کی اجازت دے دی ہے۔ وہ سابق میں ایک بار اس ٹیم کے رکن کی حیثیت سے سعودی عرب کا دورہ کرچکے ہیں۔