عادی سارق گرفتار مسروقہ گاڑیاں اور دیگراشیاء ضبط

حیدرآباد۔/26ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ادی بٹلہ پولیس نے ایک بدنام زمانہ عادی سارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے مسروقہ موٹر گاڑیاں اور دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ ایل بی نگر کے ڈپٹی کمشنر پولیس مسٹر ایم وی راؤ نے بتایا کہ27 سالہ کے سریش کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو ویسٹ گوداوری کا متوطن ہے اور شہر میں ہوٹل میں ملازمت کرتا تھا۔ اس نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں سرقہ کی کئی وارداتیں کرچکا ہے سابق میں یہ سارق 23 وارداتوں میں ملوث تھا جس نے بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، ایس آر نگر، نامپلی اور گوپال پورم کے علاوہ ادی بٹلہ اور وجئے واڑہ میں بھی وارداتیں کرچکا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مقفل مکانات کی نشاندہی کرتے ہوئے وہ موٹر گاڑیوں کا سرقہ کرتا تھا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 15 ہزار نقد رقم ایک کار اور دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ہے۔ پولیس نے اسے گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا۔