عادل آباد میں بس الٹنے سے آٹھ افراد زخمی

عادل آباد، 28جون (یو این آئی) تلنگانہ میں اس ضلع کے اندرا ویلی ڈویژن کے ایمائی کنتا میں آج اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس پل سے ٹکراکر الٹ گئی جس سے کم از کم آٹھ  افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ اس بس میں 33 مسافر سوار تھے ۔ یہ بس منچریال سے عادل آباد جارہی تھی ، تبھی حادثہ کا شکار ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔