عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے تعلیمی اسناد کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : جناب محمد حبیب الرحمن انچارج اردو دانی سکشن کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے ابتدائی تین درجات کے امتحانات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء منعقدہ 24 جنوری 2016 کے نتائج اور اسناد تمام مراکز کو دفتر ٹرسٹ سے جاری کردئیے گئے ہیں ۔ تمام امیدواروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے مرکز سے نتیجہ معلوم کرتے ہوئے سند حاصل کرلیں ۔ اور ماہ جون 2016 میں ہونے والے امتحانات کی تیاری کے لیے دفتر ٹرسٹ سے روزانہ 11 تا 5 بجے مفت کتابیں اور فارم حاصل کرلیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9553556260 ۔ 040-24744109 Ext(225) پر ربط کریں ۔۔