ہ55ھزار سے زائد امیدواروں کی شرکت ، مستقبل میں مزید بہترین نتائج برآمد ہونے کی توقع
جھلکیاں
l الاوہ بی بی کے مرکز پر محترم زاہد علی خاں کی گلپوشی کی گئی اور میٹھائی پیش کی ۔
l پرانے شہر میں بڑے لوگ بچوں کو صبح اتوار کی بناء مراکز کو جاتے ہوئے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا بیٹا کیا آج امتحان ہے ، بچوں نے کہا ہاں ۔
l ایک کار میں بیٹھے ہوئے ایک صاحب کار روک کر بچوں سے پوچھے کہ آج کس چیز کے امتحانات ہیں ، ایک طالبہ نے انہیں بتایا کہ سیاست اخبار والوں کے اردو امتحانات ہیں وہ بہت خوش ہوئے ۔
l امتحان ختم ہونے کے بعد جب بچے گھر جارہے تھے تو ترکاری فروش نے بچوں سے پوچھا کیا امتحان ہے ، بچوں نے جواب دیا اردو دانی اس پر انہوں نے کہا ، کیا ہم بھی دے سکتے ہیں بچوں نے خوشی سے کہا ۔ ہاں دے سکتے ہیں ۔
l سرپرست طلبہ بچوں کو لے کر مراکز پر پہنچ رہے تھے تو بچوں کی کثیر تعداد شریک امتحان دیکھ کر حیرت کررہے تھے ۔
l ایم ٹیک کی طالبہ نے کہا مجھے آج تک نہیں معلوم تھا میری سہیلی نے بتایا اب میں دوبارہ پھر امتحان دوں گی ۔۔
حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ادارہ سیاست کی جانب سے عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات میں 55 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہوئے ٹرسٹ کی مساعی سے مستقبل میں بہترین نتائج برآمد ہونے کی توقع ہے ، انگلش میڈیم ، تلگو میڈیم کے طلبہ میں اردو دانی سیکھنے کا رجحان حوصلہ افزاء ہے کمسن بچوں سے لے کر گریجویٹس ، شادی شدہ خواتین ، پی ایچ ڈی کرنے والی طالبہ خیر النساء امرین نے بھی زبان دانی امتحان میں شامل تھی۔ پرانے شہر میں زبردست جوش و خروش ، معمر افراد اور غیر مسلم امیدواروں کی شرکت ، اہل اردو کی عملی کوشش کا نتیجہ ، اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے اردو تعلیمی مراکز شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع تلنگانہ و آندھرا اور دیگر پڑوسی ریاستوں پر 378 کا قیام عمل میں آیا ۔ سرکردہ شہریوں پر مشتمل ٹیموں نے معائنہ کیا ۔ ٹرسٹ کے ارکان کی ستائش کی ۔ اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے امتحانات عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو کے اشتراک سے شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ تلنگانہ ، آندھرا ، میسور ، کرناٹک اور دیگر پڑوسی ریاستوں میں 28 جنوری کو بہ ایک وقت 10 تا 1 بجے دن تمام مراکز پر عمل میں آیا ۔ مرکز محبوبیہ اسلامی اسکول نزد بنگلہ بینی دبیر پورہ ، مرکز مدرسہ دینیہ رشیدیہ و شاہ حسین ؒ واقع الاوہ بی بی دبیر پورہ حیدرآباد پر 311 طلبہ شریک امتحان رہے جن میں گھریلو خواتین اور غیر مسلم لڑکی شالینیہ ولد شانتی کمار کے علاوہ خیر النساء امرین ( پی ایچ ڈی ) کی طالبہ نے اردو دانی کا امتحان لکھا ۔ جناب قاری محمد دستگیر خاں قادری ، ڈاکٹر سید شاہ یوسف حسین قادری ( صدر سوسائٹی ) ، جناب علی الدین عارف نے معائنہ کیا اور طالب علم مرد سیکشن میں ممتحن کے فرائض جناب محمد غوث الدین ، جناب غلام متین الدین ، جناب محمد مصطفی ، جناب سید غیاث پاشاہ قادری ، طالبات و خواتین سیکشن میں جہاں لڑکیوں کی کثیر تعداد موجود تھی محترمہ بشریٰ سلطانہ ، محترمہ ثمرین ظہیر ، محترمہ منہاج بیگم ، محترمہ کریمہ بیگم ، محترمہ واسعہ فاطمہ ، آسماء سلطانہ ، محترمہ عائشہ بیگم نے بے لوث رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے تھے ۔ اسی طرح طہ اردو سنٹر مراد نگر پر محترمہ ریشما بیگم نے امتحان لیا ۔ باب العلم دینی مدرسہ نور خاں بازار جناب ایم ایس حسین نے اردو کے فروغ کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ۔ ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ پر جناب رضی الرحمن کے فرزند فضل الرحمن خرم اپنے ٹیچرز اور اساتذہ کے ساتھ اردو امتحانات کی نگرانی کررہے تھے ۔ بچوں میں امتحان دینے کا شوق دیکھا گیا ۔ مدرسہ فاطمہ الزہرا فاطمہ نگر پر جناب سید احمد حسین نے امتحان لیا ۔ محبوب حسین جگر ہال ( احاطہ سیاست ) پر جناب محمد حبیب الرحمن اور رابعہ بیگم اپنے اسٹاف کے ساتھ امتحان لے رہے تھے ۔ الخیر ٹیلرنگ سنٹر ٹولی چوکی پر محترمہ امتہ الوحید نے امتحان لیا ۔ مدرسہ دینیات مسجد قبا مدینہ نگر پر جناب محمد خواجہ ( موظف گورنمنٹ ٹیچر ) نے امتحان لیا ۔ اشرف المدارس یاقوت پورہ پر محترمہ منور خاتون نے امتحان لیا ۔ تمام سنٹرز کا سرکردہ شخصیتوں نے معائنہ کیا ۔۔