عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

15 جولائی ادخال فارم کی آخری تاریخ ، سنٹرس کو اطلاع
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام ، ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اشتراک سے ابتدائی تین درجات کی تعلیم اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے امتحانات 30 جولائی کو صبح 10 تا 1 بجے دن مقرر ہیں ۔ کامیابی پر سند دی جائے گی ۔ انشاء کامیاب کرنے والے طلباء وطالبات کو نصف فیس کے ساتھ ادارہ ادبیات اردو کے اردو ماہر امتحان میں شریک ہونے کی اجازت ہوگی ۔ شہر حیدرآباد و سکندرآباد ، اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں کے تمام مراکز کے ذمہ داروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 15 جولائی 2017 تک شرکت فارم خانہ پری کے بعد دفتر پر جناب محمد حبیب الرحمن انچارج ٹرسٹ کے پاس داخل کردیں اور ایسے طلباء وطالبات جو نصاب کی تکمیل کرچکے اگر کسی وجہ سے وہ شریک امتحان نہ ہوسکیں تو اس مرتبہ دفتر سے فارم حاصل کر کے راست شریک امتحان ہوسکتے ہیں ۔ فون 040-24744180 Ext.225 ، سیل 9553556260 پر ربط کریں ۔۔