حیدرآباد ۔ 22 جون (سیاست نیوز) عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیراہتمام، ادارہ ادبیات اردو کے اشتراک سے 29 جون 2014ء کو تین درجات اردو دانی، زبان دانی، انشاء کے امتحانات منعقد ہوں گے، جس کے لئے 25 جون 2014ء سے ہال ٹکٹوں کی اجرائی شروع ہوگی۔ تمام مراکز کے صدور و معتمدین اور ذمہ دار اصحاب دفتر ٹرسٹ سے حاصل کرکے طلباء و طالبات میں تقسیم کردیں۔ مزید معلومات کیلئے انچارج سکشن جناب محمد حبیب الرحمن سے سیل نمبر 9290680532 اور فون نمبر 040-24744180 ایکسٹنشن 225 پر ربط کریں۔