عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پر مرد و خواتین کا حجامہ کیمپ

ڈاکٹر عبدالمجیب اور ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ مریضوں کی تشخیص و علاج کریں گے
حیدرآباد ۔ 4۔ جون : ( راست ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد و خواتین 7 جون بروز اتوار عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء مقرر ہے ۔ حجامہ رسول اللہ ﷺ کی سنت ہے اور بہترین علاج ہے ۔ آپؐ نے خود حجامہ کروایا اور دوسروں کو ترغیب دی ۔ حکیم سید غوث الدین کیمپ کوآرڈینٹر نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ ، ڈاکٹر محمد عبدالمجیب اور ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ و دیگر ڈاکٹرس کے ساتھ علاج کریں گے ۔ ایسے مریض جو کمر درد ، گردن درد ، جوڑوں کا درد ، عرق النساء ، موٹاپہ ، بی پی ، شوگر اور دیگر امراض میں مبتلا مریض بھی حجامہ کرواسکتے ہیں ۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لیے جائیں گے ۔ رجسٹریشن کیلئے فون 040-65699966 ، 8125249080 ، 8297158387 پر ربط کریں ۔۔
عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پر بی یو ایم ایس انٹرنس کوچنگ
ادارہ سیاست کے زیر اہتمام کلاسیس جاری
حیدرآباد ۔ 4۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ہمیشہ کی طرح یونانی کورس بی یو ایم ایس میں داخلہ کیلئے بمسیٹ کوچنگ صبح 7 تا 11 بجے دن عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر کلاسیس جاری ہیں ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کورس نے بتایا کہ حیدرآباد کے ممتاز اساتذہ جناب اکبرالدین صدیقی موظف پرنسپل ممتاز کالج ، پروفیسر ڈاکٹر کلیم احمد جلیلی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ طبیعات نظام کالج اور ڈاکٹر میر اکبر علی ریٹائرڈ اسوسی ایٹ پروفیسر انوارالعلوم کالج کلاسس لیں گے ۔ کوچنگ کے لئے رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپئے رکھی گئی ہے ۔ ایسے طلبا و طالبات جن کا انٹرمیڈیٹ یا ایس ایس سی میں اردو مضمون لازمی ہو اور سائنس گروپ میں 50 فیصد سے زائد نشانات حاصل کئے ہوں وہ داخلہ کے اہل ہیں۔ خواہشمند طلبا و طالبات ایس ایس سی میمو ، انٹر میمو اور دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ جناب سید خالد محی الدین اسد سے راست یا فون نمبر 9391160364 پر ربط کریں۔