14 جون کو حیدرآباد و اضلاع میں مقرر ، سنٹرس کو فارم حاصل کرنے کا مشورہ
حیدرآباد /3 مئی ( پریس نوٹ ) محمد حبیب الرحمن انچارج عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اردو امتحانات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء 14 جون کو شہر حیدرآباد و سکندرآباد اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں پر ایک ساتھ منعقد ہوں گے ۔ تمام مراکز کے ذمہ داروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ امتحان کے فارم حاصل کرلیں ۔ امتحان سے قبل امیدواروں کیلئے ہال ٹکٹس جاری ہوں گے ۔ شریک امتحان ہونے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ۔ کتابیں گھروں پر بھی لیجاکر اردو سیکھنے کے بعد شریک امتحان ہوسکتے ہیں ۔ اگر کوئی ذمہ دار اردو سیکھانے کے جذبہ کے تحت سنٹر قائم کرنا چاہتے ہیں تو رضاکارانہ خدمات انجام دینا ہوگا ۔ دفتر کے اوقات صبح 11 تا 5 بجے دن سیل فون 9553556260 / 040-247441805Ext225 پر ربط کریں ۔