حیدرآباد 9 نومبر (راست) ادارہ سیاست کے زیراہتمام ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے خواتین 16 نومبر بروز اتوار کو صبح 9 تا 2 بجے دن عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر مقرر ہے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈی نیٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر یُسریٰ فاطمہ اور دیگر لیڈی ڈاکٹرس مریضوں کا مفت علاج کریں گے۔ حجامہ (Cupping Therapy) ایک قدیم طریقہ علاج ہے جو جدید سہولتوں کے ساتھ فی زمانہ اپنایا جارہا ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے اس علاج کو اپنایا تھا۔ اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں۔ حجامہ کے ذریعہ فاسد خون نکالا جاتا ہے۔ ایسے مریض جو سر درد، نزلہ زکام، نیند کا کم یا زیادہ آنا، تھائرائیڈ، جلد کے امراض، ذہنی تناؤ، امراض نسواں، کمر کا درد، جوڑوں کا درد، موٹاپا، گردن کا درد، PCOD’s ، الرجی ، انفرٹیلٹی (بانجھ پن)، امراضِ جگر، درد شقیقہ، عرق النسا، بواسیر، فالج اور دیگر امراض میں مبتلا ہوں۔ وہ اپنے ایک عدد Xerox Copy کے ساتھ بروز اتوار اپنا علاج کرائیں۔ رجسٹریشن کے لئے جناب سید خالد محی الدین اسد سے فون نمبر 040-65699966 پر اپنا نام رجسٹریشن کروالیں۔ مریض سے مرض کے حساب سے فی کپ 50 روپئے لئے جائیں گے۔ ڈاکٹرس مرض کے حساب سے کپ کا تعین کریں گے۔