چینائی ۔ 6 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام) : ایک 26 سالہ شخص آج یہاں طیرانگاہ کے حساس علاقہ میں داخل ہوگیا ۔ پولیس پوچھ تاچھ کے لیے اسے حراست میں لے لیا ۔ ضلع رامنتا پور میں الیانکوڈی کے متوطن نوجوان محمد ملک کو سی آئی ایس ایف کے عہدیداروں نے آج ایرپورٹ کی گیٹ نمبر 9 کے حساس علاقہ میں انڈین آئیل کارپوریشن کے فلنگ اسٹیشن کی دیواروں کے قریب مشتبہ حالت میں گھومنے پر پکڑ لیا ۔ یہ واقعہ شب 2-30 بجے پیش آیا اسے حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔۔