چینائی ۔ 11 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایرپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے تقریباً 500 ملازمین نے آج یہاں طریرانگاہ کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا جو کہ ملک بھر میں طیرانگاہوں کو خانگیانے کیلئے مرکزی حکومت کی کوششوں کے خلاف کل ہند احتجاجی کا ایک حصہ ہے ۔ ترنمول کانگریس لیڈر موگتا رائے اور یونین صدرایس آر سنتھانم نے چینائی میں احتجاج کی قے ادت کی اور حکومت کے خلاف نعرے بلند کئے۔ ایرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا کے ملازمین ملک بھر میں واقع 125 طیرانہوں کو خانگیانے کی کوششوں کے خلاف احتجاج کیلئے کمربستہ ہوگئے ہیں جبکہ وزارت شہری ہوابازی نے مدراس ہائیکورٹ میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ چینائی طیرانگاہ کو خانگیانے کا مقصد اسے بین الاقوامی معیار کا بنانا ہے اور یہ حکومت کا پالیسی ساز فیصلہ ہے جس پر یونین یہ استدلال پیش کیا کہ طیرانگاہ کو خانگیانے کی صورت میں انہیں دستیاب سہولیات مدت ملازمت ، مشاہرہ ، ترقی کے فوائد چھین لی جائیں گی۔