طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ ایک مسافرہلاک

فلاڈلفیا۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے فلاڈلفیا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہنگامی حالات میں ایک مسافر بردار طیارے کو اتارا گیا جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔قومی ٹرانسپورٹیشن سیکورٹی بورڈ کے چیئرمین رابرٹ سموالٹ نے صحافیوں سے کہا کہ ساؤ تھ ویسٹ ایئر لائنز کمپنی کے ایک طیارے کے انجن میں خرابی کی وجہ سے کل ایمرجنسی حالات میں اتارا گیا جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی ۔ طیارہ نیویارک سے ٹیکساس جا رہا تھا جس میں 148 مسافر سوار تھے لیکن انجن میں خرابی کی وجہ سے فلاڈلفیا میں میں لینڈنگ کرانی پڑی۔ ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کی جانب سے جاری ایک بیان میں بھی اس معاملہ کی فوری طور پرکوئی تفصیلی معلومات نہیں دی گئی ہے ۔