سڈنی ۔ 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) قنطاس کا ایک مسافر بردار طیارہ جو سڈنی کے لئے پرواز پر تھا لیکن پائلیٹس کے ذریعہ ایندھن کے پمپ میں خرابی کا پتہ چلنے پر طیارہ کا رخ پرتھ کی جانب موڑ دیا گیا۔ ایربس A380 دوبئی سے سڈنی روانہ ہوئی تھی اور دوران پرواز ایندھن کے پمپ میں خرابی کا پتہ چلا جس کے فوری بعد پائلیٹس نے حاضردماغی کا ثبوت دیتے ہوئے اسے پرتھ ایرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا حالانکہ وہاں لینڈنگ طیارہ کے پروگرام میں شامل نہیں تھی۔ صبح 3 بجے محفوظ لینڈنگ کے بعد خرابی دور کرنے انجینئرس فوری وہاں پہنچ گئے جس کے بعد طیارہ دوبارہ سڈنی کیلئے روانہ ہوگا۔