طیارہ میں بچی کی پیدائش ، نومولود کو تاحیات مفت سفر کی سہولت

لاس اینجلس۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ساؤتھ ویسٹ کی ایک ایرلائینز نے جس وقت لاس اینجلس ایرپورٹ پر لینڈنگ کی تو اس وقت مسافرین کی تعداد میں ایک نئے مسافر کا اضافہ ہوگیا تھا۔ قصہ دراصل یہ ہے کہ فلائیٹ 623 کے سان فرانسسکو ایرپورٹ سے اُڑان بھرنے کے فوری بعد ایک خاتون مسافر کو دردِ زہ شروع ہوگیا اور اس نے طیارہ میں ہی بچی کو جنم دیا۔ اس واقعہ کے بعد فلائیٹ کا رخ لاس اینجلس ایرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ فلائیٹ کی اصل منزل فینیکس تھی۔ طیارہ میں موجود عملہ اور ایک ڈاکٹر نے خاتون کو بچہ تولد ہونے میں مدد کی۔