طوفان ہیلن و لہر کے نقصانات کے تخمینہ کیلئے مرکزی ٹیم کا دورہ

حیدرآباد 16 مارچ( سیاست نیوز ) ریاست میں گذشتہ عرصہ کے دوران طوفان ’’ہیلن اور لہر ‘‘ سے پیش آئے نقصانات کا اندازہ (تخمینہ) کرنے کیلئے انٹر منسٹرئیل سنٹرل ٹیم 18 تا 22 مارچ آندھرا پردیش کا سہ روزہ دورہ کرے گی اور یہ ٹیم 18 مارچ کو ایر پورٹ شمس آباد پہونچنے کے بعد وہیں پر متعلقہ صدور محکمہ جات سے ملاقات کر کے تفصیلی تبادلہ خیال کرنے کے بعد دو ٹیموں کی شکل میں ایک ٹیم وجئے واڑہ اور گنٹور کیلئے اور دوسری ٹیم مشرقی و مغربی گوداوری کیلئے روانہ ہوں گی ۔ وجئے واڑہ (ضلع کرشنا) اور گنٹور کا دورہ کرنے والی پہلی ٹیم ہوں گی۔ ٹیم میں مسرس راما ورما، انڈر سکریٹری، مرکزی وزارت دیہی ترقیات نئی دہلی، آر پی سنگھ ،ڈائرکٹر وزارت محکمہ زراعت حیدرآباد اور کرشنا پرساد، ریجنل آفیسر، ار ٹی اینڈ ایچ حیدرآباد شامل رہیں گے جبکہ یہ ٹیم 19 مارچ اور 20 مارچ دوپہر تک ضلع کرشنا اور گنٹور کا دورہ کر کے مذکورہ طوفانوں سے پیش آئے نقصانات کا تخمینہ کرے گی اور 20 مارچ کو شام میں یہ ٹیم حیدرآباد پہونچے گی ۔ اسی طرح مشرقی گودواری و مغربی گوداری اضلاع کا دورہ کرنے والی دوسری ٹیم میں مسرس پنکج تیاگی، ڈائرکٹر مرکزی وزارت آبی وسائل نئی وہلی ، وی کے باتھا اسسٹنٹ اڈوائزری مرکزی وزارت ، ڈی ڈبلیو اینڈ ایس نئی دہلی اور ڈاکٹر پی جی ایس راو جوائنٹ ڈائرکٹر مرکزی وزارت فینانس نئی دہلی شامل ہیں۔
یہ ٹیم بھی 19 اور 20 مارچ کی دوپہر تک مشرقی و مغربی گوداوری اضلاع کا دورہ کرکے نقصانات کا تخمینہ کرے گی اور 20 مارچ کی شام حیدرآباد پہونچے گی۔