احمد آباد 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام (گجرات نے آج اطمینان کی سانس جبکہ شدید سمندری طوفان نیلوفر مزید کمزور پڑ گیا اور ریاست گجرات پر اس کا کوئی نمایاں اثر نہیں پڑا سوائے اس کے کہ ریاست کے بعض ساحلی علاقوں میں اوسط درجہ کی بارش ہوئی ۔ قبل ازیں کہا گیا تھا کہ گجرات کے ساحل تک پہنچنے سے پہلے نیلوفر مزید کمزور پڑ جائے گا اور ہوا کے کم دباو میں تبدیل ہوجائے گا ۔ اس کے زیر اثر گجرات کے علاقوں کھچ اور سوراشٹر میں اوسط درجہ کی بارش ہوگی اور طوفان کے ساتھ چلنے والی ہواوں کی رفتا35 تا 45 کیلو میٹر فی گھنٹہ کیلو میٹر ہوگی ۔