بیجنگ ۔ 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے جنوبی گوانگ ڈونگ صوبہ میں زبردست طوفان موجی گائے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 223 بتائی گئی ہے۔ یہ طوفان حیرت انگیز طور پر ملک میں آنے والا 22 واں طوفان ہے۔ شدید بارش اور ہواؤں کے تیز جھکڑوں نے کافی تباہیاں مچائی ہیں جہاں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا اور کئی تناور درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ ژنجیانگ شہر میں جہاں موجی گائے طوفان کی وجہ سے شدید ہواؤں اور بارش نے مواصلاتی نظام بھی درہم برہم کردیا اور متعدد علاقوں میں برقی اور آبی سربراہی مسدود ہوگئی۔