علی گڑھ۔18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر طارق منصور نے آج کیمپس میں احتجاج کے اختتام کا خیرمقدم کیا جو جناح پوٹریٹ تنازعہ سے شروع ہوا تھا۔ انہوں نے اس اختتام کو ساری اے ایم یو کمیٹی کے لیے رمضان کے تحفہ سے تعبیر کیا۔ اپنے عہدے پر ایک سال کی تکمیل کے موقع پر نیو ز ایجنسی پی ٹی آئی کو انٹرویو میں طارق منصور نے کہا کہ میں اے ایم یو اسٹوڈنٹس کی ستائش کرتا ہوں کہ انہوں نے کیمپس میں غیر معمولی ڈسپلین اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو پوری طرح برقرار رکھتے ہوئے احتجاج کے اپنے جمہوری حق سے استفادہ کیا۔ اس سارے احتجاج کے دوران ہزاروں اسٹوڈنٹس نے حصہ لیا لیکن غنڈہ گردی کا ایک بھی واقعہ پیش نہیں آیا حالانکہ اس ادارے کے دشمن بعض قورتوں نے اشتعال انگیزی کی کوششیں کیں لیکن لڑکوں نے اے ایم یو کے کشادہ دلی کے ساتھ رواداری اور انسانوں کی بھائی چارے کے روایتی آفاقی اقدار کو برقرار رکھا۔