طلبہ اور فیکلٹی کے خلاف تمام الزامات سے دستبرداری کا مطالبہ

یونیورسٹی آف حیدرآباد جے اے سی قائدین کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( آئی این این ) : جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار سوشیل جسٹس یونیورسٹی آف حیدرآباد کے ارکان نے آج یونیورسٹی آف حیدرآباد کے طلبہ اور فیکلٹی کے خلاف تمام الزامات سے دستبرداری کا مطالبہ کیا ۔ یہاں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے جے اے سی ممبر دیوی پرساد نے احتجاج کرنے والے طلبہ پر پولیس کی کارروائی کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایجی ٹیشن میں حصہ لینے ولے مسلم طلبہ کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا اور انہیں بے رحمی سے زد و کوب کیا گیا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض پولیس عہدیدار دلت اور مسلم طلبہ کے ایک ساتھ ہونے پر خوش نہیں ہیں ۔ اس پریس کانفرنس سے ماریکا ، شعیب ، امیر احمد اور روہت ویمولہ کی ماں رادھیکا نے بھی مخاطب کیا ۔ جے اے سی قائدین نے اپا راؤ اور دیگر کی گرفتاری اور روہت ایکٹ کی منظوری کے مطالبہ کا اعادہ کیا ۔۔