حیدرآباد 7 اگسٹ ( این ایس ایس ) کمشنر بلدیہ ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے تلنگانہ میں جاری ہریتا ہرم پروگرام کے تحت راجیندر نگر سرکل میں ایک اسکول میں شجر کاری پروگرام میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر اڈیشنل کمشنر ( اربن بائیو ڈائیورسٹی ) کرشنا اور دوسرے موجود تھے ۔ ڈاکٹر ریڈی نے طلبا سے بات چیت کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ اپنے گھروں میں اور اپنی کالونیوں میں بھی پودے لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پودے جی ایچ ایم سی کی نرسریز سے مفت حاصل کئے جاسکتے ہیں اور ہر کسی کو ان پودوں کی دیکھ بھال بھی انجام دینی چاہئے ۔