طلاق ثلاثہ پر 75 ہزار روپئے جرمانہ

سنبھل (یوپی) ۔3 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) برادری کی ایک پنچایت نے ایک مرد پر اپنی بیوی کو طلاق ثلاثہ دینے پر 75 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ۔ دیہات ماڈالا میں پنچایت نے شوہر شاہد حسین پر 75 ہزار روپئے جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ 14ہزار روپئے بطور زرِ مہر اور پانچ ہزار روپئے خاتون کو مشکلات میں مبتلا کرنے پر جمعہ تک ادا کرنے کا حکم دیا۔ یوپی اور اُتراکھنڈ میں مسلمانوں کی تُرک برادری کی اکثریت آباد ہے ۔ پنچایت نے کہاکہ برداری طلاق ثلاثہ کے غلط رواج کو بند کردینے کی کوشش کررہی ہے ۔ اُس نے اپنے ارکان کو حکم دیا کہ خواتین کا احترام کریں اور اُنھیں مردوں کے مساوی درجہ دیں۔ پنچایت دیہات میں منعقد کی گئی تھی جس میں 30 سالہ محمد حسین کو اپنی بیوی 27 سالہ بیگم شمیم کو رمضان میں طلاق ثلاثہ دینے پر جرمانہ کیا گیا ۔