مظفر نگر ۔6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفر یاب جیلانی نے ادعا کیا کہ طلاق ثلاثہ پر مرکزی حکومت کے موقف میں یوپی کے مسلمانوں نے متحد کردیا ہے۔ انہوں نے ان الزامات کی اہمیت کم کردی کہ سماج وادی پارٹی نے کافی تعداد میں مسلم امیدواروں کو مقابلے میں نہیں اُتارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو پی کے مسلمان ، امیدواروں اور برادری کی بنیاد پر ووٹ نہیں دیتے۔الہ آباد ہائیکورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ کل شام ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔