طلائی زیورات اڑالینے والی ٹولی گرفتار

حیدرآباد: سائبرآباد پولیس نے پیر کے روز پانچ افراد پر مشتمل زیورات کا سرقہ کرنے والی ایک ٹولی کو گرفتار کرلیا ہے۔اوران کے قبضہ سے ۸۰۰ ؍ گرام کے زیورات ،تین موٹر سیکل ، چار موبائل فونس اور ایک چاقو برآمد کیا ۔

ملزمین کی شناخت ۲۸؍ سالہ ایس کے سلیم ، ۲۷؍ سالہ سید ناظم افروز ، ۲۷؍ سالہ مرزا الیاس ،۲۷؍ ارجن ریڈی،۵۶؍ سالہ محمد صلاح الدین خلیل ،۲۴؍ سالہ سید جہانگیراو ر۲۷ ؍ سالہ امول کولکرسے ہوئی ہے۔سائبرآباد پولیس کمشنر وی سی سجنار نے بتایا کہ مذکورہ ٹولی سابق میں ۳۲؍ سرقہ کے مقدمات میں ملوث ہے۔

او راس ٹولی کا اہم سر غنہ محمد سلیم ۱۸۰؍ مختلف مقدمات میں ماخوذ ہے۔او ر اس کے خلاف غیر ضمانتی کیسس درج ہیں۔پولیس نے مزید کہا کہ تمام ملزمین کو عدالتی تحویل میں دیدیا ہے۔