حیدرآباد میں نظامیہ طبی کالج و مزید ایک سنٹر کا قیام ، ڈاکٹر واسعہ نوید پرنسپل کا بیان
حیدرآباد ۔ 29 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ڈاکٹر واسعہ نوید پرنسپل گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج ، چارمینار حیدرآباد نے صحافتی بیان میں بتایا ہے کہ طب یونانی میں پی ایچ ڈی تعلیمی سال 2015-16 کے تحت رجسٹرار ڈاکٹر ین ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس وجئے واڑہ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔ ڈاکٹر واسعہ نوید نے بتایا کہ خواہش مند امیدوار جن کی تعلیمی قابلیت پی ایچ ڈی میں داخلہ کے لیے اہلیت کی حامل ہو درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ درخواستیں ، ریگولیشن ، یونیورسٹی کی منظورہ سنٹرس کی فہرست ، یونیورسٹی کے منظورہ گائیڈ کی فہرست امیدوار 5 اکٹوبر 2015 سے قبل یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں ۔ ڈاکٹر واسعہ نوید نے بتایا کہ درخواست فارم کے ساتھ مبلغ 5000 روپئے کا ناقابل واپسی ڈیمانڈ ڈرافٹ بنام رجسٹرار ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی وجئے واڑہ جو کسی بھی قومیائے ہوئے بنک سے 26 ستمبر کے بعد بنایا گیا ہو منسلک کرتے ہوئے 20 اکٹوبر 2015 سے پہلے کنوینر پی ایچ ڈی ایڈمیشن ، ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس وجئے واڑہ پہونچ جانا چاہئے ۔ ڈاکٹر واسعہ نوید نے بتایا کہ یونیورسٹی کے منظورہ سنٹر میں گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میڈیکل ہیرٹیج کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ جب کہ یونیورسٹی کے منظورہ گائیڈ برائے پی ایچ ڈی ( طب یونانی ) پروفیسر ڈاکٹر واسعہ نوید ( قبالت و امراض نسواں ) ، ڈاکٹر میر یوسف علی ( علم الادویہ ) ، ڈاکٹر اشفاق احمد ( علم الادویہ ) ہیں ۔ انہوں نے خواہش مندوں کو مشورہ دیا کہ مزید تفصیلات کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ ntruhs.ap.nic.in ملاحظہ کریں ۔۔