چھبرہ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے ضلع سارن میں 9 ویں جماعت کی ایک طالبہ نے آج یہاں یہ انتہائی سنسنی خیز الزام عائد کی ہے کہ اس کے اسکول کے پرنسپال، 2 ٹیچروں اور 16 ساتھی طلبہ نے اس کی عصمت ریزی کی اور اس کے بعد مسلسل بلیک میلنگ کررہے ہیں۔ سارن کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ہرکشور رائے نے پی ٹی آئی سے کہا کہ پرنسپال اور ایک ٹیچر اور 4 طلبہ کو اس لڑکی کی عصمت ریزی اور بلیک میلنگ کے الزام کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس لڑکی نے اپنی شکایت پر الزام عائد کیا تھا کہ ایک پرنسپال، 2 ٹیچروں اور 16 طلبہ نے 7 ماہ تک اس کی عصمت ریزی کی اور اس کے بعد بلیک میلنگ کررہے تھے۔ یہ اسکول ضلع سارن کے ایک پولیس اسٹیشن کے حدود کے دائرۂ کار کے تحت پارسا گڑھ میں واقع ہے۔ ایس پی نے ڈی ایس پی اجئے کمار سنگھ کی قیادت میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے ۔