تھانے 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ایک کوچنگ کلاس کے ٹیوٹر کو ایک نا بالغ طلبہ کے ساتھ مبینہ دست درازی کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ ویرار پولیس اسٹیشن اے ایس آئی مہاسکے کے مطابق ملزم 37 سالہ جے پرکاش گبر نے مذکورہ طالبہ کے ساتھ مئی اور جولائی کے درمیان مسلسل جنسی دست درازی اس وقت کی جب وہ کلاس میں شرکت کیلئے آیا کرتی تھی۔ وہ لڑکی کو غیر مناسب انداز میں چھوتا تھا جس سے بیزار ہوکر ایک دن طالبہ نے یہ بات اپنے والدین کو بتائی جنہوں نے ویرار پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی اور جے پرکاش کو گرفتار کیا گیا۔
جاپانی بخار سے بنگال میں 102 اور آسام میں 43 اموات
سلیگوڑی؍ گوہاٹی، 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جاپانی بخار نے شمالی بنگال میں ہلاکت خیز ماحول برپا کر رکھا ہے جہاں 102 افراد فوت ہوچکے ہیں جبکہ اسی مرض نے آسام میں 43 جانیں لے لی ہیں۔ گذشتہ دو یوم میں شمالی بنگال کے 7 اضلاع بالخصوص بدترین متاثرہ جلپائی گوڑی میں اس بیماری سے 42 افراد فوت ہوگئے۔ اس کے ساتھ بنگال میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 102 ہوگئی۔