طالبان کے علحدہ شدہ گروپ کی امن مذاکرات کو تائید

شندند ( افغانستان ) ۔29مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) طالبان کے ایک علحدہ شدہ گروپ نے حکومت افغانستان کے ساتھ امن مذاکرات کی تائید کی ہے لیکن مطالبہ کیا ہے کہ اسلامی قانون نافذ کیا جائے ۔ تمام غیر ملکی فوجیوں کا تخلیہ کروایا جائے ۔ ملا عبدالمنان نیازی نے تقریباً 200 پیروؤں کے گروپ سے مشرقی افغانستان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گروپ کو حکومت پر بھروسہ نہیں ہے لیکن وہ غیر مشروط امن مذاکرات کی تائید کرتا ہے ۔ نیازی ملا محمدرسول کے نائب ہیں ۔ انہوں نے گذشتہ موسم گرما میں ملا اختر منصور کی زیرقیادت طالبان سے علحدگی اختیار کر کے ایک علحدہ گروپ قائم کیا تھا ۔ ملا منصور جاریہ ماہ کے اوائل میں پاکستان میں ایک امریکی ڈرون حملہ میں ہلاک ہوچکے ہیں ۔ گروپ نے کسی قسم کے مطالبات امن مذاکرات کیلئے پیش کئے ہیں ۔ امریکہ اور ناٹو عہدیدار اپنے لڑاکا مشن سے ایک سال قبل ہی دستبردار ہوچکے ہیں لیکن ہزاروں غیر ملکی فوجی ہنوز افغانستان میں موجود ہیں جو تربیت اور انسداد دہشت گردی کارروائیوں کی تائید کرتے ہیں ۔

 

لفتھانساکی ونیزویلا پروازیں معطل
فرینکفرٹ۔29مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمن ایئر لائنس لفتھانسا نے آج کہا کہ وہ آئندہ ماہ سے ونیزویلا کو اپنی پرویزیں معطل کررہا ہے کیونکہ ملک میں معاشی بحران پیدا ہوگیا ہے ۔ کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ لفتھانسا جرمنی اور ونیزویلا کے درمیان ہفتہ میں تین بار فضائی خدمات فراہم کرنے والی واحد ایئر لائنز ہے ۔ مشکل معاشی حالات کی وجہ سے غیر ملکی کرنسی ملک سے باہر منتقل نہیں کی جاسکتی ‘چنانچہ پرویزیں معطل کی جارہی ہے۔