طالبان کے حملے میں ناٹو کا فوجی ہلاک

کابل 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ناٹو افواج کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ مشرقی افغانستان میں فضائیہ کے ایک اڈے پر کئے گئے حملے میں ناٹو کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔ اس طرح جاریہ سال افغانستان میں کئے گئے مختلف حملوں میں بیرون ملک کے (ناٹو) ہلاک ہونے والے فوجیوں کی جملہ تعداد 7 ہوگئی۔ طالبان گروپ کی جانب سے ٹوئٹر پر تحریر کئے گئے پیغام میں اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے جبکہ ناٹو کی جانب سے بھی جاری کئے گئے بیان میں دشمنوں کے حملے میں ایک فوجی کی موت کی توثیق کی گئی ہے جو بگرام کے فضائی اڈے پر کیا گیا جبکہ مہلوک فوجی کی قومیت کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔