کابل / ہرات12مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صوبے فراہ میں طالبان نے متعدد چوکیوں پر حملے کیے جس میں 41 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق طالبان نے پہلے ضلع بالا بلوک میں چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس میں23 اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوگئے ، اس کے بعد طالبان نے صوبائی دارالحکومت فراہ شہر میں حملہ کیا جس میں مزید 18 پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ، طالبان اپنے ساتھ فورسز کا بھاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے ۔ادھر حکام نے بتایا کہ باغیوں نے صوبے کے 4 مختلف مقامات پر حملے کیے ، جن میں صوبائی دارالحکومت بھی شامل ہے ، تمام مقامات پر جنگجوؤں کے حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔