طالبان کے حملوں سے افغانستان میں 4 فوجی اور 4 خواتین ہلاک

کابل۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ طالبان کے حملوں سے جو مغربی صوبہ فرح میں ایک فوجی چوکی پر کیا گیا تھا، چار فوجی ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوگئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان محمد ناصر مہری نے کہا کہ ایک عسکریت پسند جو پیر کی رات دیر گئے اپنے سفر پر روانہ ہوا تھا اور منگل کی صبح تک بالابلوک پہنچا تھا، فائرنگ کی زد میں آ گیا۔ مہری نے کہا کہ افغان فضائیہ نے بعدازاں حملے کرکے 19 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک اور دیگر 30 کو زخمی کردیا۔ چار خواتین ہلاک اور چار بچے زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کا تبادلہ شورش پسندوں اور فوج کے درمیان مشرقی افغان صوبہ لوگر میں پیش آیا۔ صوبائی کونسل کے رکن حسیب اللہ استانکزئی نے اس کا انکشاف کیا۔ صوبائی دارالحکومت کلی علیم کے قریب یہ حملہ کیا گیا تھا۔ تاہم طالبان کی جانب سے کوئی ردعمل تاحال ظاہر کیا گیا ہے۔