کابل، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغان طالبان نے کابل میں واقع ہائی سکیورٹی علاقہ میں حملہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے ایسے گیسٹ ہاؤس کو نشانہ بنایا، جہاں غیر ملکی اور افغانستان کا امیر طبقہ رہتا ہے۔ کابل پولیس کے مطابق کار میں سوار خود کش حملہ آوروں نے گیسٹ ہاؤس کے دروازے کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ بظاہر متعدد خود کش حملہ آور اس عمارت میں داخل ہو گئے ہیں۔ افغان طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہیکہ ان کے ساتھیوں نے وہاں قائم چرچ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ ابھی تک کسی ہلاکت کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔
لفتھانزا کے پائلٹوں کی ہڑتال
برلن ، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کی نمبر ایک ایئر لائن لفتھانزا کے پائلٹوں نے آئندہ ہفتے تین دن کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ تنخواہوں میں اضافے کے تنازعہ پر جرمنی میں پبلک سیکٹر میں ہڑتالوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پائلٹوں کے اتحاد نے کہا ہے کہ وہ 2 تا 4 اپریل کام نہیں کریں گے۔