کابل ۔9مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) افغان پولیس کے بموجب طالبان نے بڑے پیمانے پر حملہ کیا جس میں 100سے زیادہ جنگجو شامل تھے جنہوں نے ایک دورافتادہ پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا جس میں کم از کم 11پولیس عہدیدار زخمی ہوگئے ۔ صوبہ فرح کے نائب سربراہ پولیس دلغان ٹھاکریز وال کے بموجب طالبان نے بالابولک کی پولیس چوکی پر پانچ بجے صبح حملہ کیا ۔ ایک دبابہ اور ایک پک اپ لاری پر قبضہ کرلیا ۔ اس کے بعد انہوں نے 25ملازمین پولیس اور فوجیوں کو مختصر سے وقت کیلئے چوکی سے نکل جانے کیلئے کہا ۔ 70پولیس اور فوج کے ملازمین صوبائی دارالحکومت میں طلب کرلئے گئے تاکہ حملہ کا جواب دیا جاسکے ۔ ٹھاکریز وال نے کہا کہ لڑائی میں 11پولیس عہدیدار زخمی ہوگئے جب کہ مہلوک طالبان میں 6 اور زخمیوں میں 18شامل ہیں ۔