بہرائچ (یو پی) ، 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈاکٹر کفیل خان جو گزشتہ سال گورکھپور میں سرکاری اسپتال میں شیرخواروں کی موت کے سلسلے میں ضمانت پر رہا ہیں، انھیں آج یہاں ضلع اسپتال میں ڈاکٹروں کے ساتھ الجھنے اور مریضوں کے علاج میں مخل ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ کفیل کے بھائی عدیل خان نے کہا کہ انھیں ریاست میں دماغی سوزش کے تعلق سے میڈیا سے رجوع ہونے سے عین قبل گرفتار کیا گیا۔
جسونت سنگھ کے ایم ایل اے فرزند
بی جے پی سے علحدہ
بارمیر؍ جئے پور ، 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں اسمبلی چناؤ سے چند ہفتے قبل سابق مرکزی وزیر جسونت سنگھ کے فرزند اور بی جے پی رکن اسمبلی مانویندر سنگھ نے آج اعلان کیا کہ وہ پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ آنے والے لوک سبھا الیکشن اپنے آبائی مقام بارمیر سے لڑیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ابھی وہ کانگریس میں شمولیت کے بارے میں نہیں سوچے ہیں۔