ضلع مظفر نگر میں بین مذہبی شادی پر کشیدگی

مظفر نگر ۔ 11 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع مظفر نگر کے موضع چھاپر میں ایک خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ شادی کے لیے ہندو مذہب میں داخل ہوگئی ۔ جس کے باعث اچانک کشیدگی پیدا ہوجانے پر حکام نے سخت حفاظتی انتظامات کردئیے ہیں ۔ یہ خاتون ایک ہوم گارڈ ایشور سنگھ کی محبت میں گرفتار ہوگئی اور تبدیلی مذہب کے بعد 3 نومبر کو شادی کرلی ۔ نوبیاہی جوڑے نے اپنی حفاظت کے لیے ہائی کورٹ سے بھی رجوع ہوئے جب کہ چیف جسٹس ہائی کورٹ نریندر کمار نے خاتون کا بیان قلمبند کرنے کے بعد کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ زندگی گذارنے کے لیے آزاد ہے ۔ تاہم فرقہ وارانہ نوعیت سے حساس ضلع میں اس واقعہ سے کشیدگی پھیل گئی ۔ جس کے پیش نظر موضع چھاپرا میں سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ پولیس کے اضافی دستوں کو متعین کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ آگرہ میں 100 افراد کو جبراً ہندو مذہب میں شامل کرلینے کی اطلاع پر اترپردیش میں یہ تبدیلی مذہب کا مسئلہ موضوع بحث بن گیا ہے ۔ جب کہ اس واقعہ پر پولیس نے آر ایس ایس کی ایک محاذی تنظیم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا ۔