شمس آباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : عالمی ڈائبیٹک کے موقع پر نرماتا ہیلتھ کیر ملکاجگری کی جانب سے شعور بیداری ریالی منعقد کی گئی جس میں جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے ۔ آج کے جدید سائنسی دور میں انسان الکٹرانک اشیاء کو استعمال کررہا ہے جس کی وجہ سے وہ کئی بیماریوں میں مبتلا ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضرور ت مند کی خدمت کرنا ہی انسانیت ہے اور ہر انسان کو ہر ضرورت مند کی مدد کرنا چاہئے ۔ جس سے خدا بھی اس انسان سے خوش ہوتا ہے اور اس انسان کو پسند کرتا ہے ۔ نرماتا ہیلتھ کیر کلینک بھی گذشتہ کئی سالوں سے عوام کی خدمات انجام دیتی آرہی ہے ۔ جناب محمد محمود علی نے اسکولی طلباء کی ریالی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ۔ اسکولی طلباء نے بیانرس تھامے ہوئے ریالی نکالی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر پی کاملے ، محمد نعیم انچارج ، ایس ایم اسلم قادری ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری ، ایس ایم افسر قادری کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔۔