موغادیشو13 مئی (سیاست ڈاٹ کام )افریقی یونین کی فوج نے کہا کہ صومالی بزدلانہ بم حملہ میں جو گذشتہ دن کیا گیا تھا ہلاکتوں کی تعداد دگنی گئی ۔ ایک کار بم جنوبی صومالی قصبہ بیدوا میں دھماکہ سے پھٹ پڑا تھا جس میں 19 بے قصور افراد ہلاک اور بیش قیمت جائیداد تباہ ہوگئی ۔ افریقی یونین کی فوج نے ایک بیان میں سابقہ ہلاکتوں کی تعداد کو جو دس ظاہر کی گئی تھی آج 19 ہونے کی توثیق کی ۔
یہ قصبہ جو افریقی یونین کی حمایت یافتہ حکومت کے قبضہ میں تھا القاعدہ کے انتہاء پسند باغیوں نے جن کا تعلق الشباب سے تھا حکومت سے چھین لیا تھا تاحال حملہ کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم تنظیم الشباب قبل ازیں سلسلہ وار بم دھماکوں کے واقعات میں ملوث رہ چکی ہیںجس کا مقصد بین الاقوامی حمایت یافتہ کمزور حکومت کو اقتدار سے بے دخل کردینا ہے ۔