صومالیہ کے فوجی ٹھکانے پر حملہ،27 فوجی ہلاک

موغادیشو،23جولائی(سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ کے جنوب میں واقع ایک فوجی اڈہ پر شدت پسند تنظیم الشباب کے حملہ میں 27فوجی مارے گئے ۔تنظیم کے فوجی مہم کے ترجمان عابد آسس ابو مصعب نے کہا کہ ہم نے فوجی اڈہ پر حملہ خوش کش بمبار سے حملہ کیا اور پھر دھاوا بول دیا۔ہم نے 27فوجیوں کو مارڈالا جبکہ کچھ فوجی جنگلوں میں بھاگ گئے ۔اس حملہ پر سرکار کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان نہیں آیا ہے ۔حملہ سے متاثر فوجی اڈہ بندر گاہی شہر کسمایو سے 50 کلو میٹر دور قائم ہے ۔الشباب صومالیہ کی مرکزی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے اور اپنی شرعیہ حکومت بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔الشباب نے گزشتہ جون میں اسی فوجی اڈہ پر حملہ کیا تھاجس میں سات فوجی زخمی ہوگئے تھے ۔