صومالیہ کانفرنس کے دوران حملہ چار بندوق بردار ہلاک

موغادیشو 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) صومالی فوج نے چار مشتبہ الشباب عسکریت پسندوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اس طرح وسطی قصبہ اڈاڈو میں جاری سیاسی کانفرنس پر حملہ کو ناکام بنادیا گیا ۔ اس قصبہ میں 400 سے زیادہ سیاستداں ‘قائدین اور قبائیلی سردار ایک چوٹی کانفرنس کیلئے جمع ہوگئے ہیں جس کا مقصد علاقائی حکومت کا قیام ہے ۔ بندوق برداروں نے اس عمارت میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی تھی اور باب الداخلہ کے پاس ایک عسکریت پسند نے خود کو دھماکہ سے اڑا دیا تھا دیگر چار الشباب عسکریت پسند عمارت میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔