موگادیشو ۔ /27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج نے کہا کہ اس نے دو انتہاپسندوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا ہے ۔ جبکہ الشباب کے جنگجوؤں پر صومالیہ میں فضائی حملہ کیا گیا ۔ امریکہ کی افریقہ کمان نے کہا کہ فضائی حملہ پیر کے دن وسطیٰ صوبا کے علاقے میں جیلیپ کے قریب کیا گیا تھا ۔ امریکہ میں ہارن آف آفریقہ پر کئی ڈرون حملے کئے ہیں ۔ جو صومالیہ کی حکومت سے تعاون کے ذریعہ کئے گئے تھے ۔