صومالیہ میں الشباب کا حملہ ،ایک امریکی فوجی ہلاک

واشنگٹن،9جون ( سیاست ڈاٹ کام)افریقی ملک صومالیہ میں شدت پسند عسکری گروپ الشباب کے جنگجوؤں کے حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور صومالی فوجی سمیت کم سے کم چار زخمی ہوگئے۔امریکی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ الشباب کے جنگجوؤں نے یہ حملہ جوبالاند نامی علاقے میں کیا۔ کارروائی میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور ایک مقامی فوجی سمیت چار زخمی ہوگئے۔اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق مقتول امریکی فوجی کا تعلق امریکی ایلیٹ فورس سے تھا۔