صوتی آلودگی قواعد کے مطابق لاؤڈ اسپیکر کی اجازت

نئی دہلی ۔ 22جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے دہلی ہائیکورٹ سے کہا کہ لاؤڈاسپیکر کی اجازت صوتی آلودگی قواعد کے مطابق دی جارہی ہے جو نہ صرف تحدیدات عائد کرتے ہیں جیسے کہ اوقات کی تعین اور ڈیسیبل کی سطح کا تعین وغیرہ ۔دہلی پولیس نے یہ بیان کارگذار چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس سی ہری شنکر پر مشتمل ایک بنچ کے اجلاس پر ایک درخواست مفاد عامہ کی سماعت کے دوران دیا جس میں مذہبی مقامات پر قومی دارالحکومت میں لاؤڈ اسپیکرس کے استعمال کے بارے میں داخل کی گئی تھی ۔