صنعت نگر میں راہول گاندھی اور چندرا بابو نائیڈو کی مہم کا امکان

مسٹر کونا وینکٹیش گوڑ نے حلقہ کی ترقی کیلئے عوام سے اپیل کی
حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : ریاست میں مہا کوٹمی کی تشکیل کے بعد کانگریس اور تلگو دیشم پارٹیوں کے صدور صنعت نگر میں ایک شہ نشین پر دکھائی دیں گے ۔ حلقہ اسمبلی صنعت نگر میں انتخابی مہم سے امکان ہے ۔ صدر کانگریس راہول گاندھی اور صدر تلگو دیشم چندرا بابو نائیڈو ایک ساتھ تلگو دیشم امیدوار کے حق میں مہم چلائیں گے ۔ حلقہ اسمبلی صنعت نگر مہا کوٹمی سے تلگو دیشم امیدوار مسٹر کونا وینکٹیش گوڑ کو انتخابی مہم میں چندرا بابو اور راہول گاندھی شامل ہوں گے جب کہ اس حلقہ سے مہا کوٹمی کے امیدوار کو کامیاب بنانے کے لیے سینئیر کانگریس قائد مسٹر ایم ششی دھر ریڈی نے سخت کوششوں کا آغاز کردیا ہے اور حلقہ کے مسلم رائے دہندے بھی کونا وینکٹیش گوڑ کی بھر پور تائید و حمایت کررہے ہیں ۔