صنعت۔ادارہ روابط پر قومی کانفرنس ، مانو میں آج افتتاح

حیدرآباد 22 ؍فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے تربیت و تعیناتی سیل کے زیر اہتمام ایک روزہ قومی کانفرنس بعنوان ’’صنعت ۔ ادارہ روابط: نوجوانوں کی رہبری ‘ اختراع اور روزگاریت‘‘ 23  فروری بروز جمعرات منعقد ہوگی۔ پروفیسر ریحان سوری ‘مشیر تربیت و تعیناتی اور ڈاکٹر سنیم فاطمہ ‘ آرگنائزنگ سکریٹری کے بموجب سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں ڈاکٹر محمد اسلم پرویز‘ وائس چانسلر صبح 9.30 بجے افتتاح کریں گے۔ جناب سچن کھنڈیلوال ‘ سی ای او ‘ میگما ہاؤزنگ فائنانس لمیٹڈ (ممبئی) اور جناب سی ای کنڈو، ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر این ایم ڈی سی مہمانانِ اعزازی ہوں گے۔ جناب کرشنا کشور (عمودی سربراہ ‘ ٹی سی ایس) کلیدی خطبہ دیں گے۔تکنیکی اجلاس میں جناب سہیل رزاق (ایم ڈی ‘ غندور فوڈس) جناب کریم ایم عرفان (سی ای او‘ کرینس سافٹ ویئر‘ بنگلور) ‘ جناب سچن چودھری (اسوسی ایٹ ڈائرکٹر ‘ کاگنیزنٹ) ‘ جناب رنگاناتھن سوری راجن (سربراہ‘ ایگزیکیٹیو ایجوکیشن‘ آئی آئی ایم ‘ احمدآباد) ‘ جناب وشواس متیالہ (ڈائرکٹر‘ ڈاکٹر ریڈیز لیب) ‘ جناب سنیل کنتیٹا (ڈائرکٹر ‘ اوریکل سافٹ ویئر) جناب دیو چندر شیکھر(ایم ڈی‘ یوبیکس) ‘ جناب سنجے اروڑہ (سابق سی ای او ‘ گراز بیکرٹ) شرکت کریں گے۔ اختتامی اجلاس 3.30 بجے مقرر ہے ‘ ڈاکٹر کے پی سنگھ ‘ فائنانس آفیسر ‘ مانو صدارت کریں گے۔ مہمانان ِ اعزازی میں جناب سدھیر گندوترا (سی ای او‘ اوپن ایل ایکس ڈاٹ کام) اور جناب سندیپ کمار مٹکھالا (صدر‘ تلنگانہ آئی ٹی اسوسی ایشن) شامل رہیں گے۔ اردو یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی اپنی نوعیت کی اس پہلی کانفرنس میں پیشہ ورانہ کورسس کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ و ریسرچ اسکالرس کو مدعو کیا گیا ہے۔