صنعتی شعبہ میں کل سے ہفتہ میں ایک دن برقی تعطیل،حیدرآباد کے صنعتی علاقے میں پیر کو برقی سربراہی مسدود

حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : ریاست تلنگانہ میں برقی قلت اور موسم خریف کے پیش نظر 27 ستمبر سے صنعتی شعبہ میں سرکل / ضلع واری سطح پر ہفتہ میں ایک روز برقی تعطیل کا اعلان کیا گیا ۔ صنعتوں کو ہفتہ میں ایک دن برقی مسدودی کا شیڈول اس طرح ہے ۔ پیر کو رنگاریڈی شمال ، حیدرآباد شمال ، حیدرآباد جنوب اور حیدرآباد سنٹرل سرکلس ۔ منگل کو بولارم صنعتی علاقے میدک سرکل اور رنگاریڈی مشرقی علاقے ، چہارشنبہ کو محبوب نگر سرکل ۔ جمعرات کو میدک سرکل بولارم صنعتی علاقے ، جمعہ کو نلگنڈہ سرکل بھونگیر ڈیویژن چھوڑ کر ۔ ہفتہ رنگاریڈی ساوتھ سرکل اور اتوار بھونگیر ڈیویژن نلگنڈہ سرکل میں برقی سربراہی نہیں ہوگی ۔ ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل نے صارفین سے تعاون کی خواہش کی ہے ۔۔