حیدرآباد ۔/8اپریل، ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کے جنگلات میں پولیس کی جانب سے 20افراد کے قتل کیلئے ہونے والی تنقیدوں کے درمیان ریاستی پولیس سربراہ جے وینکٹ راموڈو نے کہا کہ پولیس صندل کی لکڑی کے اسمگلرس کو گرفتار کرسکتی تھی اگر ایسا موقع ہوتا تو گرفتار کرلیا جاتا لیکن صورتحال اس کی متقاضی نہیں تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس پر حملہ کے بعد ہی جوابی کارروائی میں 20افراد ہلاک ہوئے۔